ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں ایک مکان کو آگ لگ جانے سے گھر کو شدید نقصان؛ رکن اسمبلی نے گھرپہنچ کر دیا سرکاری امداد فراہم کرنے کا تیقن

بھٹکل میں ایک مکان کو آگ لگ جانے سے گھر کو شدید نقصان؛ رکن اسمبلی نے گھرپہنچ کر دیا سرکاری امداد فراہم کرنے کا تیقن

Thu, 24 Dec 2020 12:43:15    S.O. News Service

بھٹکل ۲۴ ڈسمبر (ایس او نیوز) تعلقہ کے ماولّی ٹو پنچایت حدود کے کوڈسلّی میں ایک مکان کو آگ لگ جانے کی وجہ سے مکان کو شدید نقصان پہنچا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے دُرگّیا پدمیّا نائک کے اس مکان کو اگ لگی ہے، جس کے نتیجے میں نقد رقم سمیت گودریج الماری، کپڑے، گھریلوں سامان سمیت گھر کےکھپریل کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

واردات کے بعد سرکاری حکام نے جائے وقوع پرپہنچ کر نقصانات کا جائزہ لیاہے۔

آگ لگنے اور گھر کو شدیدنقصان پہنچنے کی اطلاع ملنےپر بھٹکل رکن اسمبلی سنیل نائک بھی اپنے ساتھیوں کے ساتھ متعلقہ مکان پہنچے اور نقصانات کا جائزہ لیتےہوئے گھروالوں سے افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنی طرف سے فوری طور پر مالی  امداد فراہم کرنےکے ساتھ ساتھ گھر والوں کو یقین دلایا کہ وہ سرکار کی طرف سے بھی مناسب معاوضہ دلانے کی کوشش کریں گے۔


Share: